الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ گھوڑے سے گرے تو پاؤں پر چوٹ آ گئی،...
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ گھوڑے سے گرے تو پاؤں پر چوٹ آ گئی، جس سے چلنا پھرنا دشوار ہو گیا۔
آپ نے بالا خانے میں قیام فرمایا۔
اس دوران میں کچھ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم مزاج پرسی کے لیے گئے۔
وہاں نماز کا وقت ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کی حالت میں انہیں نماز پڑھائی، اور امام کی اقتدا کے پیش نظر آپ نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی بیٹھ کر نماز ادا کرنے کا حکم دیا مگر بعد میں یہ حکم منسوخ ہو گیا جیسا کہ خود امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔
اس مسئلے کی مزید تفصیل حدیث: 688 میں دیکھی جا سکتی ہے۔
واللہ أعلم

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5658