الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: محرم کی قید سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر محرم کے لیے ورس اور زعفران سے رنگا...
حدیث حاشیہ:
محرم کی قید سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر محرم کے لیے ورس اور زعفران سے رنگا ہوا لباس پہننا جائز ہے، چنانچہ امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ غیر محرم کے لیے زعفرانی لباس جائز ہے اگرچہ امام شافعی رحمہ اللہ اور اہل کوفہ مطلق طور پر زعفرانی کپڑے کی اجازت نہیں دیتے۔
(فتح الباري: 376/10)
لیکن حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث سے اس کا جواز معلوم ہوتا ہے۔
وہ اپنی داڑھی کو زعفران سے رنگتے تھے حتی کہ ان کے کپڑے بھی اس رنگ سے بھر جاتے تھے۔
جب ان سے سوال ہوا تو فرمایا:
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ وہ اسی رنگ سے رنگتے تھے۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کو یہ رنگ بہت محبوب تھا، وہ اپنے تمام کپڑے حتی کہ پگڑی بھی اس سے رنگتے تھے۔
(سنن أبي داود، اللباس، حدیث: 4064)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5847