🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تصویروں والا کپڑا...
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تصویروں والا کپڑا کھینچ کر پھاڑا تو فرمایا:
”قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو ہو گا جو اس طرح کی تصویریں بناتے ہیں۔
“ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6109)
جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے پھاڑ کر دو تکیے بنا لیتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر بیٹھا کرتے تھے جیسا کہ ایک روایت میں اس کی صراحت ہے۔
(صحیح البخاري، المظالم، حدیث: 2479)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان دو تکیوں میں کھجور کی چھال بھری اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر آرام فرمایا کرتے تھے۔
(صحیح مسلم، اللباس والزینة، حدیث: 5532 (2107) (2)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اگر تصاویر کی بے قدری اور توہین ہو تو انہیں رکھا جا سکتا ہے۔
اگر کسی جاندار کی تصویر اس انداز سے رکھی جائے کہ اسے اہمیت دینے کا اظہار ہو، مثلاً:
کمرے کی سجاوٹ کے لیے فریم شدہ تصاویر لگانا، تصویروں والا لباس پہننا یا کوئی مجسم تصویر ڈیکوریشن پیس کے طور پر رکھنا، کسی طرح بھی جائز نہیں۔
اسی طرح گھروں میں بزرگوں یا بچوں کی تصویریں فریم کر کے سجانا بھی گھر سے رحمت و برکت کے ختم ہو جانے کا باعث ہے، لہذا ایسی چیزوں سے بچنا لازم ہے۔
(3)
آخری حدیث کا اگرچہ عنوان سے کوئی تعلق نہیں، تاہم امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنے اساتذہ سے اسی طرح سنا تھا اور اسے اسی انداز سے بیان کر دیا۔
علامہ کرمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شاید وہ پردہ غسل خانے پر ہو اس مناسبت سے اسے ذکر کر دیا گیا ہے۔
واللہ أعلم (فتح الباري: 477/10)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 5956