🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «يَبِيتُ» رات گزارتا ہے۔ «خَيْشُومِهِ» ”خا“ کے فتحہ کے ساتھ ہے اس کے معنی ہیں ناک...
� لغوی تشریح:
«يَبِيتُ» رات گزارتا ہے۔
«خَيْشُومِهِ» ”خا“ کے فتحہ کے ساتھ ہے اس کے معنی ہیں ناک کا بالائی حصہ یعنی ناک کا بانسا بعض کے نزدیک پوری ناک مرادہے۔

فوائد ومسائل:
➊ شیطان کا رات گزارنا حقیقت پر بھی محمول ہو سکتا ہے (اور یہی حدیث کے ظاہری معنی کے زیادہ قریب ہے) اور یہ بھی احتمال ہے کہ مجازاً ہو اور اس سے مراد ناک کا وہ فضلہ اور گندگی ہو جو ناک میں جمع ہو کر جم جاتی ہے اور پھر اس کی وجہ سے طبیعت سست اور بوجھل ہو جاتی ہے جو کہ شیطان کی طبیعت اور خوشی کے موافق اور مطابق ہے، اس لیے اس گندگی کو شیطان سے تعبیر کیا گیا ہے۔
➋ اس حدیث میں ناک جھاڑنے کا حکم مطلق ہے لیکن اسے یا تو وضو کے ساتھ مقید کیا جائے گا جیسا کہ بعض روایات اس کی تائید بھی کرتی ہیں، تو پھر یہ ناک جھاڑنا افعال وضو میں سے شمار ہو گا، یا پھر اسے مطلق ہی شمار کیا جائے گا اور یہ وضو سے پہلے کیا جائے گا اور اسے وضو سے پہلے بطور تیاری کیے جانے والے کاموں سے شمار کیا جائے گا، جیسے استنجاء وغیرہ۔ بہرحال جو بھی مراد ہو، مقید یا مطلق، دونوں صورتوں میں یہ حدیث اس باب میں پیش کرنا درست ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 34