🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری رحمہ اللہ کے استدلال کی بنیاد وہ الفاظ ہیں جو دوسری روایات میں آئے ہیں،...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری رحمہ اللہ کے استدلال کی بنیاد وہ الفاظ ہیں جو دوسری روایات میں آئے ہیں، کہ آپ اس ریشمی جوڑے کو خرید لیں تاکہ عید اور وفود کے آمد کے موقع پر خود اس سے آراستہ کر لیا کریں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امر کا انکار نہیں کیا، بلکہ یہ فرمایا:
اس قسم کےریشمی لباس تو وہ پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا، مطلق طور پر وفد کی آمد پر زیبائش کا انکار نہیں کیا۔
علماء نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ وفود کی آمد پر نفیس تر لباس زیب تن کرنا چاہیے، اس سے انسان کا وقار واحترام دوبالا ہو جاتا ہے۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6081