الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «وَلَه عِلَّةٌ» ”اور اس میں ایک علت ہے۔“ وہ علت یہ ہے کہ حماد نے اسے...
� لغوی تشریح:
«وَلَه عِلَّةٌ» ”اور اس میں ایک علت ہے۔“ وہ علت یہ ہے کہ حماد نے اسے موصول روایت کیا ہے جبکہ امام ثوری رحمہ اللہ نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ اور بیہقی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث مرسل سند ہی سے محفوظ ہے۔ لیکن بعض حضرات نے اس کا موصول ہونا صحیح قرار دیا ہے اور یہی راجح ہے۔ اس کی تائید دیگر احادیث سے بھی ہوتی ہے۔
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قبرستان اور حمام میں نماز درست نہیں۔ حمام میں اس لیے کہ وہ جگہ ناپاک ہے اور قبرستان میں ممانعت کا سبب سد ذرائع کے طور پر شرک سے بچنے کے لیے ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 167