🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر دوران نماز میں کسی کی سواری بھاگ جائے تو...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر دوران نماز میں کسی کی سواری بھاگ جائے تو نماز چھوڑ کر اس کا پیچھا کر سکتا ہے، اسی طرح اگر دوران نماز میں اپنا مال ضائع ہوتا دیکھے تو نماز ترک کر کے اس کی حفاظت کر سکتا ہے، حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے بیان کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آسان صورت کو اختیار فرماتے خواہ مخواہ مشقت میں نہ پڑتے تھے۔
(2)
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس سے قائم کردہ عنوان ثابت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آسانی کو پسند کرتے تھے اور جو لوگ دینی معاملات میں سختی کرتے ہیں، ان کا کردار کسی صورت بھی قابل تحسین نہیں ہے۔
واللہ المستعان
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6127