الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شاعر نہیں تھے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ہم...
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شاعر نہیں تھے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
”ہم نے اس نبی کو شعر کہنا نہیں سکھائے اور نہ یہ اس کے شایان شان تھا۔
“ (یٰسں36: 69)
کیونکہ شاعر عموماً زمین و آسمان کے قلابے ملاتے پھرتے ہیں، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اچھے اشعار پسند کرتے تھے اور بعض اوقات انہیں پڑھا بھی کرتے تھے جیسا کہ آپ نے لبید کے اشعار کی تعریف فرمائی۔
(2)
یاد رہے کہ حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے سامنے جب لبید نے اس شعر کا دوسرا مصرعہ ”ہر نعمت ضروری طور پر ختم ہونے والی ہے“ پڑھا تو عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے کہا:
یہ جھوٹ ہے کیونکہ جنت کی نعمتیں ختم نہیں ہوں گی۔
“ (فتح الباري: 7/193) (3)
لبید کا پورا نام لبید بن ربیعہ بن عامر ہے یہ مسلمان ہو گئے تھے اور اسلام لانے کے بعد انہوں نے شعر کہنے موقوف کر دیے تھے۔
واللہ أعلم (4)
امیہ بن ابو صلت کے اشعار بھی توحید، آخرت اور معاشرتی اصلاح پر مبنی ہوتے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت شرید رضی اللہ عنہ سے امیہ بن ابو صلت کے سو شعر سنے تھے اور ان کی تحسین فرمائی تھی۔
(صحیح مسلم، الشعر، حدیث: 5885(2255)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6147