🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مداح تھے اور...
حدیث حاشیہ:
حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مداح تھے اور مشرکین کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو ہجو و مذمت کا حملہ ہوتا وہ اس کا جواب دیتے تھے لیکن بد قسمتی سے وہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانے والوں میں شامل تھے، اس لیے حضرت عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کی، آپ انہیں اپنی مجلس میں کیوں بیٹھنے دیتی ہیں؟ انہوں نے فرمایا:
وہ جیسا بھی ہے لیکن وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرتا تھا، اس حدیث سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاک نفسی، دین پروری اور پرہیزگاری کا پتا چلتا ہے۔
حضرت حسان رضی اللہ عنہ کی طرف سے انہیں جو تکلیف پہنچی تھی انہوں نے اس کی ذرا پروا نہ کی اور انہیں برا بھلا کہنے سے منع فرمایا۔
(فتح الباري: 671/10)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6150