الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: پہلی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے...
حدیث حاشیہ:
پہلی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے تربت يمينك ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں“ اور دوسری حدیث میں حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے لیے عقرى حلقی، یعنی کاٹی مونڈی کے الفاظ استعمال کیے، ان الفاظ کے اصل معنی مقصود نہیں بلکہ عربوں کے ہاں اظہار تعجب کے لیے یہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ارشاد گرامی ہے جو امت کے لیے بہت امید افزا ہے:
”اے اللہ! میں نے تجھ سے ایک عہد لیا ہے جس کا تو خلاف نہیں کرے گا، آخر میں بھی ایک انسان ہوں، میں نے مومن کو کوئی اذیت پہنچائی ہو، میں نے اسے برا بھلا کہا ہو، لعن و طعن کی ہو، اسے مارا ہو تو اسے اس کے لیے باعث طہارت و رحمت اور قربت کا ذریعہ بنا دے اور قیامت کے دن تو اس وجہ سے اسے اپنا مقرب بنا لے۔
“ (صحیح مسلم، البروالصلة، حدیث: 6619(2601)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6157