الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گھر میں تخت رکھنا اور اس پر نماز پڑھنا جائز...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گھر میں تخت رکھنا اور اس پر نماز پڑھنا جائز ہے، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ عورت کا اپنے شوہر کی موجودگی میں لیٹنا جائز ہے، اس کے علاوہ یہ بھی پتا چلا کہ عورت کا قبلے رخ میں لیٹنا آدمی کی نماز کو باطل نہیں کرتا۔
واللہ أعلم (2)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹنے کے دومختلف واقعات ہیں، ایک تو یہی واقعہ ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تھے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاؤں کو ہاتھ لگاتے تو وہ اپنے پاؤں سمیٹ لیتیں۔
(صحیح البخاري، الصلاة، حدیث: 382)
اور دوسرا واقعہ یہ ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جنازہ کی طرح آپ سامنے لیٹی ہوتیں، اس صورت میں پاؤں سمیٹنے کی ضرورت نہ ہوتی تھی۔
(صحیح البخاري، الصلاة، حدیث: 383)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6276