🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) ایک روایت میں ہے کہ اقامت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے...
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ اقامت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے ایک کونے میں ایک آدمی سے سرگوشی کرتے رہے۔
(صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 642)
دوسری روایت میں ہے کہ جب تکبیر کہی گئی تو ایک آدمی آیا اور اس نے آپ کو روک کر سرگوشی شروع کر دی۔
(صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 643) (2)
ان روایات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تکبیر کے بعد ضروری بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6292