🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) حقائق سے مراد اللہ تعالیٰ کی عظمت، حرمت کی پامالی پر اس کا انتقام، جان کنی...
حدیث حاشیہ:
(1)
حقائق سے مراد اللہ تعالیٰ کی عظمت، حرمت کی پامالی پر اس کا انتقام، جان کنی کی سختی، قبر کی وحشت اور قیامت کی ہولناکیاں ہیں۔
اس مقام پر کم ہنسنا اور زیادہ رونا محتاج بیان نہیں ہے۔
(2)
اس حدیث کا پس منظر ان الفاظ میں بیان ہوا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے مسجد کی طرف تشریف لائے تو آپ نے چند صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو دیکھا جو آپس میں گفتگو کر رہے تھے اور ہنس کر ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیالات کر رہے تھے، اس وقت آپ نے یہ حدیث بیان فرمائی۔
(فتح الباري: 388/11)
قرآن میں ہے:
”انہیں چاہیے کہ وہ ہنسیں کم اور زیادہ روئیں، اللہ کے ہاں اپنے کیے ہوئے اعمال کا ضرور بدلہ ملے گا۔
“ (التوبة: 82/9)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6486