الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) چونکہ میت، مرتے وقت موت کی سختی سے دوچار ہوتی ہے، اس لیے اس کی تسکین...
حدیث حاشیہ:
(1)
چونکہ میت، مرتے وقت موت کی سختی سے دوچار ہوتی ہے، اس لیے اس کی تسکین و تسلی کے لیے اہل خانہ اس کے ساتھ جاتے ہیں۔
دوسری حدیث میں ہے کہ نیک آدمی کا اچھا کردار خوبصورت شخص کی صورت میں اس کے پاس آ کر اسے بشارت دیتا ہے۔
آدمی کہتا ہے:
تو کون ہے؟ وہ جواب دیتا ہے:
میں تیرا نیک عمل ہوں۔
اور کافر کے پاس اس کا عمل انتہائی بدصورت انسان کی شکل میں آتا ہے اور ڈراتا ہے اور رنج و الم سے دوچار کرتا ہے۔
(مسند أحمد: 296/4) (2)
بہرحال انسان کا اچھا یا برا کردار تو اس کے ساتھ رہتا ہے۔
جبکہ بعض اوقات اہل خانہ اور مال و اسباب اس کے ساتھ نہیں جاتے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ آسانی فرمائے۔
آمین

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6514