🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی شخص کی اللہ تعالیٰ کی راہ میں جاں بازی...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی شخص کی اللہ تعالیٰ کی راہ میں جاں بازی اور پامردی دیکھ کر بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
ہاں اچھے اعمال سے حسن خاتمہ کی امید اور برے اعمال سے سوء خاتمہ کا اندیشہ ضرور ہوتا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”تم کسی عمل کرنے والے کے عمل کو دیکھ کر خوش نہ ہو جاؤ یہاں تک کہ اس کے خاتمے کو نہ دیکھ لو۔
“ (مسند أحمد: 120/3) (2)
جب مدار خاتمے پر ہے تو ظاہری اعمال کو دیکھ کر کسی کے جنتی ہونے کا فیصلہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔
اس قسم کی احادیث نے اولیاء اللہ کا خون، پانی بنا رکھا ہے کیونکہ یہ خبر کس کو ہے کہ اس کا خاتمہ کیسے اعمال پر ہو گا۔
اصل فیصلہ وہی ہوتا ہے جو تقدیر کر چکی ہے، باقی ہے ظاہری اعمال تو یہ انسان کے اچھے یا برے ہونے کی ظاہری علامتیں ہیں، اس کے باوجود اُس جہان میں فیصلہ بیشتر عمل کے تابع رکھا گیا ہے، لہذا اللہ تعالیٰ نے جسے جنت دینی ہے تو اس سے عمل بھی اہل جنت کے کرائے جائیں گے اور جسے بخشنا منظور نہیں اس سے اعمال بھی اسی کے مطابق کرائے جائیں گے تاکہ اعمال اور جزا کے درمیان ظاہری تناسب بھی باقی رہے جیسا کہ ایک حدیث میں ہے:
”جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کو جنت کے لیے پیدا کرتا ہے تو اس سے جنتی شخص کے سے عمل بھی کرا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کا خاتمہ بھی اسی قسم کے اعمال پر ہو جاتا ہے۔
بالآخر وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔
“ (سنن أبي داود، السنة، حدیث: 4703)
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ سے کہا گیا اللہ تعالیٰ عمل کیسے کرا لیتا ہے؟ آپ نے فرمایا:
”موت سے پہلے اسے نیک اعمال کرنے کی توفیق دیتا ہے۔
“ (جامع الترمذي، القدر، حدیث: 2142) (3)
بہرحال نجات کا دارومدار خاتمے پر ہے جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ ایک شخص جنتی لوگوں جیسے عمل کرتا نظر آتا ہے۔
۔
۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 306 (112)
اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو حقیقت کی خبر نہیں ہوتی کہ وہ دوزخی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں برے خاتمے سے محفوظ رکھے۔
آمین
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6607