🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث میں لفظ قسم استعمال ہوا ہے جس سے مراد یمین یا حلف ہے۔ روایت...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں لفظ قسم استعمال ہوا ہے جس سے مراد یمین یا حلف ہے۔
روایت میں قسم سے مراد اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ ”تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو دوزخ پر سے ہو کر نہ جائے۔
“ (مریم: 71/19)
اس ارشاد باری تعالیٰ میں لفظ مقدر ہے۔
اصل عبارت یوں ہے:
”اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو دوزخ پر سے گزر کر نہ جائے۔
“ (عمدة القاري: 706/15) (2)
کچھ حضرات کا خیال ہے کہ اس میں قسم مقدر (پوشیدہ)
نہیں بلکہ آیت سابقہ پر عطف ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:
”آپ کے پروردگار کی قسم! ہم انہیں اور ان کے ساتھ شیطانوں کو ضرور جمع کریں گے۔
“ اس قسم پر عطف ڈالا گیا ہے۔
(فتح الباري: 661/11) (3)
واضح رہے کہ وارد ہونے سے مراد داخل ہونا نہیں بلکہ اوپر سے گزرنا ہے۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6656