الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) ایلاء کے معنی قسم کھانا ہیں۔ حدیث میں ایلاء لغوی مراد ہے، یعنی آپ صلی اللہ...
حدیث حاشیہ:
(1)
ایلاء کے معنی قسم کھانا ہیں۔
حدیث میں ایلاء لغوی مراد ہے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھائی تھی کہ ایک ماہ تک بالاخانے میں قیام رکھیں گے اور نیچے نہیں اتریں گے۔
(2)
امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصد یہ ہے کہ جب کسی نے قسم کھائی کہ ایک مہینہ اپنے گھر والوں کے پاس نہیں جائے گا اور وہ مہینہ انتیس دن کا ہو، پھر اگر وہ انتیس دن بعد اپنے گھر میں داخل ہوا تو قسم نہیں ٹوٹے گی۔
یہ اس وقت ہے جب مہینے کے آغاز میں قسم کھائے اور اگر کچھ دن گزر جانے کے بعد قسم کھائے تو تیس دن پورے کرنا ضروری ہیں کیونکہ اس صورت میں چاند کے طلوع پر بنیاد نہیں رکھی جا سکے گی، اس لیے تعداد کا اعتبار کرتے ہوئے تیس دن پورے کرنا پڑیں گے۔
واللہ أعلم (فتح الباري: 692/11)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6684