🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: کسی قوم کا آزاد کردہ غلام انھی کی طرف منسوب ہوتا ہے، اسی طرح ان کا بھانجا...
حدیث حاشیہ:
کسی قوم کا آزاد کردہ غلام انھی کی طرف منسوب ہوتا ہے، اسی طرح ان کا بھانجا بھی انھی میں شمار ہوتا ہے۔
ان میں فرق یہ ہے کہ بھانجا اپنے ماموں کا وارث ہو سکتا ہے بشرطیکہ دیگر اصحاب الفروض اور عصبات نہ ہوں لیکن قوم کا آزاد کردہ غلام وارث نہیں ہوتا، یعنی آزادی، وراثت کا سبب ایک طرف سے ہے دونوں طرف سے نہیں ہے لیکن بھانجے کی وراثت نسب کی وجہ سے ہے، اس لیے یہ نسب دونوں جانب سے وراثت کا باعث ہے۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6762