🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق اس حدیث کے دوسرے طرق کی طرف...
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق اس حدیث کے دوسرے طرق کی طرف اشارہ کیا ہے، اس میں یوں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی مرد اور عورت کو رجم کیا تھا، اس طرح حدیث کی عنوان سے مطابقت بھی واضح ہو جاتی ہے۔
(فتح الباری: 206/12) (2)
سورۂ مائدہ میں ہے:
”اور وہ آپ کو کیسے منصف بناسکتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات ہے،جس میں اللہ کا حکم موجود ہے،اس کے باوجود اس حکم سے منہ پھیر لیتے ہیں۔
“ (المائدة: 5: 43)
یہ آیت بھی یہودیوں کے زنا اور اس کے متعلق فیصلہ کرنے کے بارے میں نازل ہوئی، اس لیے راوی کو شک ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کو رجم کا جو فیصلہ کیا تھا وہ سورۂ مائدہ کے نازل ہونے سے پہلے تھا یا بعد میں ایسا کیا۔
(عمدةالقاري: 118/10)
امام بخاری رحمہ اللہ نے فیصلہ فرمایا کہ سورۂ نور والی بات ہی صحیح تر ہے۔
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہودی مرد، عورت کو رجم کرنا سورۂ نور کے نازل ہونے کے بعد تھا۔
اس کے دلائل وقرائن ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6840