الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: مطلب یہ ہے کہ مقتول بھی اپنے مد مقابل کو قتل کرنے پر آمادہ تھا مگر اسے...
حدیث حاشیہ:
مطلب یہ ہے کہ مقتول بھی اپنے مد مقابل کو قتل کرنے پر آمادہ تھا مگر اسے موقع نہ مل سکا، اس لیے وہ خود مارا گیا۔
بدنیتی کی وجہ سے وہ بھی جہنم میں جائے گا۔
یہ وعید اس وقت ہے جب وہ کسی تاویل کے بغیر کسی دوسرے مسلمان کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔
اس کا مطلب صرف دشمنی اور طلب دنیا ہو لیکن جس نے بغاوت ختم کرنے کے لیے باغیوں سے جنگ کی یا کسی حملہ اور کا حملہ روکنے کے لیے ہتھیار اٹھائے اور انھیں قتل کر دیا تو وہ اس وعید میں داخل نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ اگر کوئی انسان اپنے مال اور اپنی عزت کے دفاع پر مامور ہے اور اس دوران میں اس سے قتل ہو جائے تو وہ بھی مذکورہ وعید کا حق دار نہیں ہوگا کیونکہ اس کا مقصود اس کا قتل نہیں بلکہ اپنا دفاع کرنا ہے۔
(فتح الباري: 245/12)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6875