🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) پہلی روایت میں ابہام تھا، دوسری روایت میں اس ابہام کو دور کیا گیا کہ ان...
حدیث حاشیہ:
(1)
پہلی روایت میں ابہام تھا، دوسری روایت میں اس ابہام کو دور کیا گیا کہ ان میں سے ایک خود حضرت یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ تھے۔
بعض دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جس کا ہاتھ کاٹا گیا تھا وہ ان کا خدمت گزار تھا۔
(2)
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مقدمے کو باطل قرار دیا اور فرمایا:
”تمھارے لیے کوئی دیت وغیرہ نہیں ہے۔
“ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باطل قرار دیتے ہوئے فرمایا:
”تم اس کا گوشت نوچنا چاہتے تھے۔
“ (صحیح مسلم، القسامة، حدیث: 4368(1673)
حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”پھر تم میرے پاس دیت طلب کرنے کے لیے آئے ہو، جاؤ تمھارے لیے کوئی دیت نہیں۔
“(سنن النسائي، القسامة، حدیث: 4796)
بہرحال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ضائع قرار دیا۔
(فتح الباري: 276/12)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6893