🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) روایات میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس پیغمبر کی حکایت...
حدیث حاشیہ:
(1)
روایات میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس پیغمبر کی حکایت بیان کی، وہ حضرت نوح علیہ السلام تھے۔
ان کی قوم انھیں اس قدر مارتی کہ وہ لہولہان اور بے ہوش ہو جاتے، جب انھیں افاقہ ہوتا تو مذکورہ الفاظ کہتے۔
کچھ حضرات کا خیال ہے کہ اس سے مراد خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے۔
مشرکین نے غزوۂ احد کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مارے اور آپ کا چہرہ زخمی کر دیا لیکن آپ یہی دعا کرتے رہے:
”اے اللہ! انھیں معاف کردے، یہ نادان ہیں۔
“ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ غزوۂ حنین کے موقع پر بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ استعمال فرمائے تھے۔
“ (فتح الباري: 353/12) (2)
یہ عنوان ماقبل کا نتیجہ اور تکملہ ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کی بدزبانی کا مصلحت تالیف کی بنا پر کوئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ جن لوگوں نے اپنے انبیائے کرام کو زخمی کیا، ان انبیائے کرام نے ان پر ہلاکت وتباہی کی بددعا نہیں کہ بلکہ صبر سے کام لیتے ہوئے ان کے حق میں دعا فرمائی ہے، تو اشارے کنائے سے برا بھلا کہنے والے کو قتل کیسے کیا جا سکتا ہے۔
(فتح الباري: 352/12)
واضح رہے کہ حضرات انبیاء علیہم السلام کو لوگوں کی اذیت رسانی پر صبر کرنے کی تلقین کی گئی ہے، چنانچہ قرآن کریم میں ہے:
”آپ صبر کریں جیسا کہ اولو العزم پیغمبروں نے صبر سے کام لیا ہے اور ان کے متعلق جلدی نہ کریں۔
“ (الأحقاف46: 35)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 6929