الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ قرن کے معنی قوت ہیں، یعنی مشرق کی طرف سے شیطانی قوت کا ظہور ہوگا۔ رسول...
حدیث حاشیہ:
1۔
قرن کے معنی قوت ہیں، یعنی مشرق کی طرف سے شیطانی قوت کا ظہور ہوگا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی طرف اشارہ کیا۔
اس وقت مشرق والے کافر تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش گوئی فرمائی کہ ادھر سے فتنہ ظاہر ہوگا، چنانچہ ایسا ہی ہوا، جمل وصفین کی جنگیں اسی طرف لڑی گئیں، پھر عراق کی سرزمین میں خوارج کا ظہور ہوا۔
2۔
تمام فتنوں کی بنیاد حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت ہے جس کی منصوبہ بندی سرزمین عراق میں کی گئی۔
واضح رہے کہ شیطان طلوع وغروب کے وقت اپنا سر سورج پر رکھ دیتا ہے تاکہ سورج پرستوں کا سجدہ شیطان کے لیے ہو۔
ممکن ہے کہ قرن الشیطان یا قرن الشمس سے یہی مراد ہو۔
واللہ أعلم۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 7093