الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: تغیر زمان سے دو نتیجے برآمد ہوں گے: ایک تو یہ کہ انسان حالات سے مایوس ہو...
حدیث حاشیہ:
تغیر زمان سے دو نتیجے برآمد ہوں گے:
ایک تو یہ کہ انسان حالات سے مایوس ہو کر کفر تک پہنچ جائے گا جیسا کہ اس سے پہلے حدیث میں بیان ہوا ہے دوسرا یہ کہ انسان فسق وفجور تک پہنچ جائے گا جیسا کہ اس حدیث میں بیان ہوا ہے کہ قحطان کا ایک سربراہ لوگوں کو اپنی لاٹھی سے ہانگے گا۔
اس وقت اسلام کی حالت بدل جائے گی کیونکہ یہ شخص خلفاء سے نہیں ہوگا اور نہ شرف خلافت سے مزین ہی ہوگا بلکہ گنوار اورغیرمہذب شخص ہوگا جو حیوانوں کی طرح لوگوں کو ہانگے گا، یا اسکے نزدیک گھوڑے گدھے ایک ہی میعار کے ہوں گے یعنی وہ تمام لوگوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانگے گا۔
لاقانونیت کا دور دورہ ہوگا اور لوگ ہر قسم کے ضابطے سے آزاد ہوکر زندگی گزاریں گے۔
واللہ أعلم۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 7117