🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ جوشخص قبول دعوت اور فرماں برادری سے رُک گیا اس نے انکار کیا، اسلام کا انکار...
حدیث حاشیہ:
1۔
جوشخص قبول دعوت اور فرماں برادری سے رُک گیا اس نے انکار کیا، اسلام کا انکار کرنے والا، ہمیشہ جہنم میں رہے گا، البتہ ایمان کے بعد اگر کسی سے کوئی کوتاہی ہوگی تو وہ اپنی سزا بھگت بالآخر جنت میں داخل ہوگا۔
ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس نے میری اطاعت کی، یقیناً اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔
“ (صحیح البخاري، الأحکام، حدیث: 7137)
2۔
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اللہ تعالیٰ کے ایک مستند نمائندے ہیں، اس لیے ان کی اطاعت اور فرماں برداری ایک اتھارٹی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
”جس نے رسول کی اطاعت کی تو یقیناً اس نے اللہ کی اطاعت کی۔
“ (النساء 4/80)
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور پیروی انتہائی ضروری ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت پر سخت وعید بیان ہوئی ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 7280