الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھے تھے،انھوں نے جوقمیص پہن رکھی تھی اس کی پشت پر چار پیوند لگے ہوئے تھے،اس دوران میں انھوں نے یہ آیت پڑھی:
(وَفَاكِهَةً وَأَبًّا)
پھر فرمایا:
(فَاكِهَةً)
تو ہم جانتے ہیں لیکن (أَبًّا)
کیا چیز ہے؟ پھرفرمایا:
ہم کو تکلف سے منع کیا گیا ہے۔
2۔
ایک روایت میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خود کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا:
”عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ! یہی توتکلف ہے، اگرتجھے معلوم نہ ہو کہ (أَبًّا)
کیا چیز ہے؟ تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ (فتح الباري: 332/13)
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس اس لفظ کی تفسیر کی کہ اس کے معنی حیوانات کاچارا ہے۔
ان تفسیری نکات کی وجہ سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ انھیں اپنے قریب جگہ دیتے تھے۔
(فتح الباري: 333/13)
نوٹ:
۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس سے مقصد یہ ہے کہ صحابی کا قول (أَمْرِنَا)
اور(نُهِيْنَا)
مرفوع حدیث کے حکم میں ہے اگرچہ اس کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہ ہو، اس لیے انھوں نے اس حدیث میں (نُهِينَا عَنِ التَّكَلُّفِ)
پر اکتفا کیا اور باقی واقعہ حذف کر دیا۔
(فتح الباري: 333/13)
مقصد یہ ہے کہ بے فائدہ تکلفات کی شرعاً اجازت نہیں جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے متعلق عنوان قائم کیا ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 7293