🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اللہ تعالیٰ کے کھلانے پلانے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
اللہ تعالیٰ کے کھلانے پلانے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں طاقت پیدا کرتا ہے یا جنت کا کھانا کھلانا اور اس کا مشروب پلاتا ہے۔
جنت کے کھانے اور مشروب سے روزہ افطار نہیں ہوتا اور نہ وصال ہی کے منافی ہے۔
اگرچہ یہ روایت عنوان کے مطابق نہیں لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حسب عادت عنوان میں ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جن سے اس روایت کی طرف اشارہ ہوتا ہے جو عنوان کے عین مطابق ہے چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اگر اس مہینے کے دن مزید بڑھ جاتے تو میں اتنے دنوں تک پے درپے روزے رکھتا کہ اپنے آپ پر خود ساختہ سختی کرنے والے اس سختی سے باز آجاتے۔
“ (صحیح البخاري، التیمني، حدیث: 7241)
2۔
معلوم ہوا کہ ہر ریاضت و عبادت اور دین کے سب کاموں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےارشادات اور معمولات کی پیروی کرنا ضروری ہے۔
ایسا کرنے میں زیادہ ثواب ہے اس کے برعکس کسی بات میں غلو کرنا یا حد سے گزر جانا اور بےجا سختی سے کام لینا۔
مثلاً ساری رات بیدار رہنا یا ہمیشہ روزے رکھنا شریعت میں پسندیدہ عمل نہیں ہے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 7299