🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ راشد تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ راشد تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں محدث اور ملہم بھی قراردیا تھا، اس کے باوجود انھوں نے فیصلے کرتے ہوئے علماء سے مشورہ کیا، چنانچہ انھوں نے ایک مقدمے میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مشورہ لیا کہ تم نے کوئی حدیث اس کے متعلق سنی ہے؟ انھوں نے مزید احتیاط کے پیش نظر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیان کی ہوئی حدیث پر گواہی طلب کی۔
بہرحال حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں خبر واحد حجت تھی۔
2۔
اس سے بھی یہ معلوم ہوا کہ قاضی حضرات کو مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے انتہائی دوراندیشی اور احتیاط کی ضرورت ہے، انھیں چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ پوری چھان بین کرنے کے بعد کتاب وسنت کے مطابق فیصلے کریں۔
واللہ المستعان۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 7318