🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس منبر پر کھڑے ہوکر شراب کے متعلق خطبہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس منبر پر کھڑے ہوکر شراب کے متعلق خطبہ دیتے ہوئے فرمایا تھا:
لوگو! اللہ کی طرف سے شراب کی حرمت نازل ہوئی تھی جسے اس وقت پانچ چیزوں سے تیار کیا جاتا تھا، یعنی کھجور، انگور، شہد، گندم اور جو سے بنائی جاتی تھی اورخمر ہروہ چیز ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے۔
(صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4619)
2۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صرف ان الفاظ کو بیان کرنے پر اکتفا کیا جن کی ضروری تھی اور وہ منبر شریف کا تذکرہ ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین رضوان اللہ عنھم اجمعین نے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے استعمال کرتے تھے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 7337