🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «فَلْيَنْتُرْ» نتر سے ماخوذ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد عضو مخصوص کو...
لغوی تشریح:
«فَلْيَنْتُرْ» نتر سے ماخوذ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد عضو مخصوص کو کھینچ کر نچوڑ لے، یعنی زور سے دبا کر کھینچے تاکہ اس کے اندر پیشاب کے جو قطرات باقی ہیں، وہ نکل جائیں۔ بعض نسخوں میں «فَلْيَنْتُرْ» کی بجائے «فَلْيَنْثُرْ» کے الفاظ ہیں، یعنی ”تا“ کی بجائے ”ثا“ ہے۔ تاہم مفہوم دونوں کا تقریباً ایک ہی ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ پیشاب سے فراغت کے بعد عضو مخصوص کو تین مرتبہ سوتنا یا جھاڑنا اس لیے ہے کہ اگر قابل خارج قطرہ پیشاب کہیں رک گیا ہو تو وہ خارج ہو جائے اور پوری طرح اطمینان ہو جائے۔
➋ یہ روایت گو ضعیف ہے مگر پیشاب کے قطروں سے محفوظ رہنے کی روایت اس کی مؤید ہے۔ جس میں ذکر ہے کہ ”انھیں عذاب قبر اس لیے ہو رہا ہے کہ وہ پیشاب کے قطروں سے بچتے نہ تھے۔“

راویٔ حدیث: (عیسیٰ بن یزداد) یہ دونوں باپ بیٹا مجہول ہیں۔ ابن معین کہتے ہیں: عیسیٰ اور اس کے باپ کی کوئی جان پہچان نہیں ہے۔ عقیلی کہتے ہیں: ان کی متابعت نہیں کی گئی اور نہ ان کا تعارف ہے۔ یزداد کو ”یا“ اور ”زا“ کے ساتھ پڑھا گیا ہے اور ”با“ اور ”را“ سے بھی پڑھا گیا ہے، یعنی برداد۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 92