الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر حفظہ اللہ
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: «أن معاوية أوتر بركعة، فأنكر ذلك عليه، فسئل ابن عباس، فقال:...
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
«أن معاوية أوتر بركعة، فأنكر ذلك عليه، فسئل ابن عباس، فقال: أصاب السنّة .»
”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک وتر پڑھا، ان پر اس چیز کا اعتراض کیا گیا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماسے پوچھا: گیا تو انہوں نے فرمایا: انہوں نے سنت پر عمل کیا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبة: 291/2، وسنده صحيحٌ]
ایک رکعت وتر سنت ہے، فقیہ کی نشانی بھی یہی ہے کہ وہ ایک رکعت وتر کا قائل و فاعل ہوتا ہے۔
سیدنا معاویہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم دو جلیل القدر صحابی ایک رکعت وتر کے قائل و فاعل ہیں۔
------------------
دیگر صحابہ کرا م کا عمل
ابومجلز بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہماسے وتر کے بارے میں پوچھا: اور کہا کہ اگر میں سفر میں ہوں تو کیا کروں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
«ركعة من آخر الليل .»
”رات كے آخری حصے میں ایک رکعت پڑھ لو۔“ [مصنف ابن ابي شيبة: 301/2، وسنده صحيحٌ]
عبدالرحمٰن تیمی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سوچا کہ آج رات قیام اللیل پر مجھ سے کوئی سبقت نہ لے جائے گا۔ میں اٹھا تو اپنے پیچھے ایک آدمی کی آہٹ پائی۔ وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ میں ایک طرف ہٹ گیا۔ آپ رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، قرآن کریم شروع کیا اور ختم کر دیا، پھر رکوع کیا اور سجدہ کیا۔ میں نے سوچا: شیخ بھول گئے ہیں۔ جب آپ رضی اللہ عنہ نماز پڑھ چکے تو میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! آپ نے ایک ہی رکعت وتر اداکی ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں۔ یہ میرا وتر ہے۔“ [شرح معاني الآثار للطحاوي: 294/1، سنن الدارقطني: 34/2، ح، 1656-1658، و سنده حسنٌ]
عبداللہ بن مسلمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدناسعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز عشاء پڑھائی، پھر مسجد کے ایک کونے میں ایک رکعت اداکی۔ میں آپ کے پیچھے گیا اور عرض کیا: اے ابواسحاق! یہ کیسی رکعت ہے؟ فرمایا: وتر، أنام عليه۔ ”يه وتر هے، جو پڑھ کر میں سو رہا ہوں۔“ عمرو بن مرۃ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات مصعب بن سعد کو بتائی تو انہوں نے کہا: سیدناسعد رضی اللہ عنہ ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے۔ [شرح معاني الآثار للطحاوي: 295/1، و سنده حسنٌ]
ایک تین، پانچ اور سات وتر احناف کی نظر میں
ایک، تین، پانچ اور سات رکعات وتر پڑھناجائز ہیں۔ ➌ جناب انور شاہ کشمیری دیو بندی لکھتے ہیں:
«نعم، ثابت عن بعض الصحابة بلا ريب .»
”ہاں، بعض صحابہ کرام سے بلاشک و شبہ ایک وتر پڑھنا ثابت ہے۔“ [العرف الشذي للكشميري: 12/2]

۔۔۔ 22