الشیخ اسحاق سلفی رحمہ اللہ
«قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد» شیخ ناصرالدین البانیؒ نے اسے صحیح کہا ہے، سعودی عرب کے مشہور مستند عالم اور...
«قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد»
شیخ ناصرالدین البانیؒ نے اسے صحیح کہا ہے،
سعودی عرب کے مشہور مستند عالم اور مدینہ یونیورسٹی کے استاذ الشيخ عبدالمحسن بن حمد العباد۔۔ سنن ابی داود کی شرح میں فرماتے ہیں:
«قال: (تغرب فى عين حامية) وهذه قراءة أيضاً متواترة، وفي القراءة التى سبق أن مرت: (عين حمئة)، وهى التى فى المصحف الذى بين أيدينا، والمقصود من ذلك أنها فى نهايتها، فعندما يكون الإنسان فى نهاية الأرض فإنه يراها ر أى العين كأنها تسقط فى البحر، ومعلوم أنها تدور فى فلكها، وهى تغيب عن أناس وتظهر على أناس، لا أنها تغادر وتبقى الدنيا كلها فى ظلام دامس لا وجود لها، بل إنها تكون موجودة، ولكنها تغيب عن أناس وتظهر على أناس، كما هو الواقع المشاهد وكما هو معلوم من قبل .....»
ترجمہ:کہ اس حدیث میں جو الفاظ نبوی وارد ہیں کہ (سورج ایک گرم چشمہ میں غروب ہوتا ہے) تو یہ الفاظ بھی متواتر قراءت کے ہیں، جس طرح پہلے گزرا کہ سورۃ کہف کی اس آیت کے الفاظ ہمارے پاس موجودمصحف میں (عين حمئة) ہیں،
اور اِس جملہ سے مراد یہ ہے کہ اگر انسان زمین کے سرے پر ہو یعنی سامنے سمندر ہو تو غروب آفتاب کے وقت ایسا لگتا ہے گویا وہ سمندر میں ڈوب رہا ہے،
جبکہ معلوم ہی ہے کہ آفتاب اپنے فلک پر گھوم رہا ہے،اور کہیں کچھ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہورہا ہوتا ہے تو اسی وقت کہیں کچھ لوگوں کے سامنے ظاہر (طلوع) ہو رہا ہوتا ہے، یعنی وہ اس طرح غروب نہیں ہوتا کہ ایک دم ساری دنیا سے اوجھل ہوجائے، پوری دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے اور اس دنیا میں سورج کا وجود ہی نہ رہے، الغرض وہ مسلسل موجود رہتا ہے، ہاں کچھ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے اور کچھ لوگوں کو نظر آتا ہے، جیسا کہ محسوس و مشاہد حقیقت ہے))
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہی حدیث صحیح بخاری (3199) میں ان الفاظ سے منقول ہے:
«عَنْ أَبِي ذَرٍّ هُرَيْرَةَقَالَ قَال النَّبِيُّ (صلي الله عليه وآله وسلم) لأَبِي ذَرٍّ حينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ تَدْرِي أَيْنَ تَذْهَبُ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهَا تَذْهَبُ حَتَّي تَسْجُدَ تَحْتَ الْعَرْشِ، فَتَسْتَأْذِنَ فَيُؤْذَنَ لَهَا، وَيُوشِكُ أَنْ تَسْجُدَ فَلاَ يُقْبَلُ مِنْهَا، وَتَسْتَأْذِنَ فَلاَ يُؤْذَنُ لَهَا، يُقَالُ لَهَا ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِءْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالٰي (وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ)» [رواه البخاري: باب صِفَةِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ]
”سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تجھے معلوم ہے جب سورج غروب ہوتا ہے تو کہاں جاتا ہے؟ میں نے کہا‘ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہے۔ آپ نے فرمایا سورج عرش کے نیچے جاکر سجدہ کرتا ہے اور اجازت طلب کرتا ہے اسے اجازت مل جاتی ہے۔ قریب ہے کہ وہ سجدہ کرے گا اور اس کا سجدہ قبول نہ ہو۔ وہ طلوع ہونے کی اجازت طلب کرے گا اور اس کو اجازت نہ ملے اسے حکم ہو جدھر سے آیا اسی طرف سے طلوع ہو جا۔ چنانچہ سورج مغرب کی طرف سے طلوع ہوگا یہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے سورج اپنے مستقر کی طرف چلا جاتا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کا ٹھکانا عرش کے نیچے ہے۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سورج کہاں غروب ہوتا ہے؟
﴿حتى اِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِيْ عَيْنٍ حَمِئَةٍ﴾ [سورة الكهف 86]
ذوالقرنین نے سفر شروع کیا حتی کہ سورج ڈوبنے کی جگہ پہنچ گیا اور اسے ایک دلدل کے چشمے میں غروب ہوتا ہوا پایا "
------------------
امام ابن کثیرؒ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں؛
«وقوله: {وجدها تغرب فى عين حمئة} أي: رأى الشمس فى منظره تغرب فى البحر المحيط، وهذا شأن كل من انتهى إلى ساحله، يراها كأنها تغرب فيه، وهى لا تفارق الفلك الرابع الذى هي مثبتة فيه لا تفارقه (7) .
والحمئة مشتقة على إحدى القراءتين (8) من "الحمأة" وهو الطين، كما قال تعالى: {إني خالق بشرا من صلصال من حمإ مسنون} [الحجر: 28] أي: طين أملس (9) . وقد تقدم بيانه.
وقال ابن جرير: حدثني يونس، أخبرنا ابن وهب (10) حدثني نافع بن أبى نعيم، سمعت عبد الرحمن الأعرج يقول: كان ابن عباس يقول (11) {في عين حمئة} ثم فسرها: ذات حمأة. قال نافع: وسئل عنها كعب الأحبار فقال: أنتم أعلم بالقرآن مني، ولكني أجدها فى الكتاب تغيب فى طينة سوداء (12) .
وكذا روى غير واحد عن ابن عباس، وبه قال مجاهد وغير واحد.:»
(ذوالقرنین سفر کرتے کرتے) جب انتہائے مغرب کی سمت پہنچ گئے تو یہ منظر دیکھا کہ گویا بحر محیط میں سورج غروب ہو رہا ہے۔ جو بھی کسی سمندر کے کنارے کھڑا ہو کر سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھے گا تو بظاہر یہی منظر اس کے سامنے ہو گا کہ گویا سورج پانی میں ڈوب رہا ہے۔ حالانکہ سورج چوتھے آسمان پر ہے اور اس سے الگ کبھی نہیں ہوتا «حَمِئَۃٍ» یا تو مشتق ہے «حماۃ» سے یعنی چکنی مٹی۔ آیت قرآنی ﴿وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَٰٓئِكَةِ إِنِّى خَٰلِقُۢ بَشَرًا مِّن صَلْصَٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ﴾ [15-الحجر:28]
میں اس کا بیان گزر چکا ہے۔ یہی مطلب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، اور سیدنا حضرت کعب رحمہ اللہ فرماتے تھے تم ہم سے زیادہ قرآن کے عالم ہو لیکن میں تو کتاب میں دیکھتا ہوں کہ وہ سیاہ رنگ مٹی میں غائب ہو جاتا تھا۔
ایک قرأت میں «فِيْ عَيْنٍ حَامِيَةِ» ہے یعنی گرم چشمے میں غروب ہونا پایا۔ یہ دونوں قرأتیں مشہور ہیں اور دونوں درست ہیں خواہ کوئی سی قرأت پڑھے اور ان کے معنی میں بھی کوئی تفاوت نہیں کیونکہ سورج کی نزدیکی کی وجہ سے پانی، گرم ہوا اور وہاں کی مٹی کے سیاہ رنگ کی وجہ سے اس کا پانی کیچڑ جیسا ہی ہو۔

محدث فورم 38092