🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
فوائد: اللہ تعالی انتہائی غنی ہے، رزق و روزی کے لامتناہی خزانوں کا مالک ہے۔ سابقہ صد ہا صدیوں...
فوائد:
اللہ تعالی انتہائی غنی ہے، رزق و روزی کے لامتناہی خزانوں کا مالک ہے۔ سابقہ صد ہا صدیوں میں اس نے وسیع وعریض کائنات میں بسنے والی بے شمار مخلوقات، بالخصوص بنو آدم پر جتنا کچھ خرچ کیا، اس کا اعداد و شمار ناممکن ہے، لیکن اس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔
زمین و آسمان کی تخلیق سے قبل اللہ تعالی کا عرش پانی پر تھا۔
ترازو کو کسی کے حق میں جھکانے کا مفہوم یہ ہے کہ وہ اس کو وسعت کے ساتھ رزق عطا کرتا ہے اور اس کے لیے روزیوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ جبکہ ترازو کو جھکانے کا معنی یہ ہے کہ اپنی حکمت و دانائی کی روشنی میں کسی کا رزق تنگ کر دیتا ہے۔
اس عظیم حدیث کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ایسے عظیم رب کے بندے ہونے پر فخر محسوس کریں، ہر چیز کا مطالبہ اسی سے کریں اور جائز اسباب استعمال کر کے اس کے پاس روزیاں تلاش کریں۔
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 2