الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
➊ «فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ» سے مراد ہے کہ وہ وضو کی صفات اور آداب کا مکمل اہتمام کرے نیز اس حدیث...
➊ «فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ» سے مراد ہے کہ وہ وضو کی صفات اور آداب کا مکمل اہتمام کرے نیز اس حدیث میں وضو کے آداب اور شروط سیکھنے اور اس سیکھے ہوئے مسنون طریقے پر محتاط عمل کرنے کے اہتمام کا بیان ہے اور یہ حرص ہو کہ وضو اس طریقہ سے کیا جائے جو طریقہ صحیح اور معتبر ہو، اختلاف میں الجھنے سے گریز کرے، چنانچہ وضو کرنے والے کے لیے زیادہ مناسب ہے کہ وہ وضو کے ان مسائل، وضو کے آغاز میں «بسم الله» پڑھنا، وضو کی نیت کرنا، کلی کرنا، ناک میں پانی چڑھانا، ناک جھاڑنا، تمام سر کا مسح کرنا، کانوں کا مسح کرنا، اعضائے وضو کو ملنا، پے در پے وضو کرنا اور وضو میں ترتیب کا اہتمام کرنے کا حریص ہو اور بالا جماع وضو کے لیے پاک پانی کی تحصیل بھی لازم ہے۔ [نووي: 110/3]
➋ مذکورہ طریقہ وضو سے دو نمازوں کے درمیانی وقفہ کے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں، البتہ صغیرہ گناہ نہ ہوں تو کبیرہ گناہوں میں تخفیف ہو جاتی ہے اور اگر انسان صغائر و کبائر سے پاک ہو تو اس کے درجات بلند ہوتے اور نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے نیز اس حدیث میں مسنون طریقہ کے مطابق اچھے طریقے سے وضو کرنے کی ترغیب کا بیان ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2