🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فواند: امام نووی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں کہ یہ احادیث نص ہیں کہ نماز کے لیے طہارت (وضو یا...
فواند:
امام نووی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں کہ یہ احادیث نص ہیں کہ نماز کے لیے طہارت (وضو یا تیمم) واجب ہے اور پوری امت کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ طہارت صحت نماز کی شرط ہے۔ قاضی عیاض رحمہ اللہ کہتے ہیں: علماء کا اس بارے میں اختلاف ہے کہ نماز کے لیے طہارت کب فرض ہوئی۔ چنانچہ ابن جہم کا موقف ہے کہ شروع اسلام میں وضو سنت تھا۔ پھر تیمم کے نزول کے بعد فرض ٹھہرا، لیکن جمہور علماء کا مذہب ہے کہ وضو شروع اسلام سے ہی فرض ہے، پھر علماء کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ آیا نماز کے لیے کھڑے ہونے والے ہر نمازی پر وضو فرض ہے یا بالخصوص بے وضو شخص پر وضو کرنا واجب ہے:
➊ چنانچہ سلف میں سے کچھ علماء کا موقف ہے کہ ہر نماز کے لیے وضو فرض ہے اور ان کی دلیل یہ آیت «إِذَا قُمتُم إلى الصَّلاةِ» [المائدة: 6] ہے۔
➋ ایک قوم کا مذہب ہے کہ شروع میں یہی حکم تھا پھر یہ حکم منسوخ ہو گیا۔
➌ ایک قول کے مطابق پر نماز کے لیے وضو کا حکم مندوب ہے۔
➍ ایک قول ہے کہ نماز کے لیے وضو محض بے وضو شخص پر واجب ہے لیکن ہر نماز کے لیے وضو کی تجدید مستحب ہے، اس
آخری قول پر تمام اہل فتوی کا اجماع ہے اور اب اس مسئلہ میں ان میں کوئی اختلاف باقی نہیں ہے۔
[نووي: 101/3، 102]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 11