الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ اذان دو، دو بار اور اقامت ایک ایک بار کہنے میں حکمت یہ بیان کی جاتی ہے...
فوائد:
➊ اذان دو، دو بار اور اقامت ایک ایک بار کہنے میں حکمت یہ بیان کی جاتی ہے کہ اذان دور والوں کے لیے اور اقامت حاضرین کے لیے ہوتی ہے، اس لیے اذان دو، دو بار اونچی جگہ ٹھہر ٹھہر کر اور اقامت ایک ایک کلمہ تیزی کے ساتھ کہی جاتی ہے۔ اور اقامت میں «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» کو دو بار اس لیے کہا جاتا ہے کہ اقامت کا اصل مقصود یہی ہے۔
➋ کچھ لوگ اذان اور اقامت میں نبی صلى الله عليه وسلم کا نام سن کر انگوٹھے چوم کر آنکھوں کو لگاتے ہیں، یہ عمل صریح بدعت ہے، قرآن و سنت کی کسی دلیل سے ثابت نہیں، صرف من گھڑت روایتوں کے ساتھ اسے ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 607