الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اذان سن کر اس کا جواب دینا چاہیے۔ آج کل عموماً...
فوائد:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اذان سن کر اس کا جواب دینا چاہیے۔ آج کل عموماً لوگ اذان کے وقت باتیں کرتے رہتے ہیں یا اپنے کام میں اس طرح مصروف رہتے ہیں کہ اذان کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے، نہ اس کا جواب دیتے ہیں، حالانکہ حق یہی ہے کہ باتیں چھوڑ کر اذان سنے اور سننے کے ساتھ ساتھ جواب دیتا جائے۔ اگر کسی وجہ سے ساتھ ساتھ جواب نہ دے سکے تو بعد میں دے دے۔ اگر قرآن کی تلاوت کر رہا ہو تب بھی تلاوت چھوڑ کر جواب دینا چاہیے، کیونکہ جواب دینے کا حکم ہے جب کہ عام قرآن کی تلاوت کسی حکم کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہوتی۔ ہاں! اگر نماز پڑھ رہا ہو تو اذان کا جواب یا چھینک والے کی «الحمد لله» کا جواب یا کسی آنے والے کے سلام کا لفظوں میں جواب دینا جائز نہیں، کیونکہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلا» [بخاري، باب لا يرد السلام فى الصلاة: 1214] ”يقيناً نماز میں عظیم مشغولیت ہے۔“ قضائے حاجت میں مشغول ہو تو بعد میں جواب دے دے۔ اگر متعدد اذانیں ہوں تو کم از کم پہلی اذان کا جواب ضرور دے، بعد والی اذانوں کا جواب دے سکے تو ثواب ہے ورنہ ضروری نہیں، جس طرح نماز ایک دفعہ ضروری ہے۔
➋ اس حدیث میں ہر کلمہ کے جواب میں وہی کلمہ کہنے کا حکم ہے، البتہ اس کے بعد والی حدیث سے معلوم ہوا کہ «حَيَّ علَى الصَّلَاةِ» کے جواب میں «لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کہنا چاہیے، کیونکہ تکبیر اور شہادتین کا جواب تو انہی کلمات کے ساتھ دیا جائے گا مگر موذن کے «حَيَّ عَلَي الصَّلَاةِ» (آؤ نماز کی طرف) کے جواب میں یہی کہنا کہ ”آؤ نماز کی طرف“ بے فائدہ بات ہے۔ اس لیے جب آپ اس کے جواب میں «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کہتے ہیں تو مطلب یہ ہے کہ نماز اور فلاح کی طرف آنے کی دعوت تو قبول ہے مگر یہ کام اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق اور مدد کے ساتھ ہی ہو سکتا ہے البتہ «الصلاة خير مِنَ النَّوْمِ» کے جواب میں یہی کلمہ کہا جائے گا، کیونکہ اس کے جواب میں کچھ اور بتایا نہیں گیا۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 611