🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ حافظ رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں یہ حدیث ہشام مذکور سے کئی سندوں سے مکمل حاصل ہوئی...
فوائد:
➊ حافظ رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں یہ حدیث ہشام مذکور سے کئی سندوں سے مکمل حاصل ہوئی ہے، جن میں سے ایک اسماعیلی کی روایت [جوسنن كبري بيهني: 602/1، ح: 1928 ميں] ہے: «مِنْ طَرِيْقِ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيْهِ عَنْ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عِيْسَى بْنُ طَلْحَةَ ... الخ .» ”عیسی بن طلحہ نے کہا: ہم معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو مؤذن نے اذان کہی اور کہا:
«اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ»
تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا:
«اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ»
موزن نے کہا:
«أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ»
تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا:
«وَ أَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ»
موذن نے کہا:
«أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللَّهِ»
تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا:
«وَ أَنَا أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللَّهِ»
یحیٰی نے کہا: تو میرے ایک ساتھی نے مجھے بیان کیا کہ جب مؤذن نے
«حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ»
کہا تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا:
«لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بالله»
پھر کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے۔“ [فتح الباري]
اس حدیث میں «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» کے جواب میں «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کا ذکر ہے، مگر «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کے جواب کا ذکر نہیں، سو وہ نسائی میں معاویہ رضی اللہ عنہ ہی کی حدیث میں «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» موجود ہے۔
[نسائي، باب القول إذا قال المؤذن ....: 677] اور [صحيح مسلم 385] میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی روایت میں دونوں کلمات کا جواب «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» مروی ہے۔
فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 613