🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «خَيْلَا» گھڑ سواروں کا دستہ۔ «فَرَبَطُوهُ» انہوں نے اسے باندھ دیا۔ «بِسَارِيَةٍ» اس کی جمع «سَوَارِي»...
� لغوی تشریح:
«خَيْلَا» گھڑ سواروں کا دستہ۔
«فَرَبَطُوهُ» انہوں نے اسے باندھ دیا۔
«بِسَارِيَةٍ» اس کی جمع «سَوَارِي» ہے، معنی ستون کے ہیں۔ یہ قیدی ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ تھے۔ گرفتاری کے موقع پر یہ کافر تھے، بعد میں مسلمان ہو گئے تھے۔

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بوقت ضرورت مشرک کا مسجد میں داخل ہونا اور اسے وہاں قید کر کے رکھنا جائز ہے۔
➋ حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ کافر و مشرک مسجد میں مسلمانوں کے ارکان اسلام میں سے نماز کو ادا کرے اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کریں، تلاوت قرآن سنیں، صف بندی سے اتفاق و اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ دیکھیں، امیر و غریب کو ایک ہی صف میں دست بستہ کھڑے دیکھیں اور ان سے متأثر ہوں۔
➌ قید ہو کر آنے والا یمامہ کا سردار ثمامہ بن اثال تھا۔ عمرے کی غرض سے آ رہا تھا کہ مسلمانوں کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ مسجد نبوی میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین روز تک ستون سے باندھے رکھا، آخرکار وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 197