الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اذان کے دوران مؤذن کو «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ»...
فوائد:
➊ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اذان کے دوران مؤذن کو «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کی جگہ «اَلصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ» کہنے کا حکم دیا جو روزانہ اذان کا حصہ نہیں ہے، اس سے اذان کے دوران کلام کرنے کا جواز ثابت ہوا۔
➋ «إِنَّهَا عَزْمَةٌ:» یعنی اذان سن کر جمعہ کے لیے آنا عزیمت (ضروری) ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «يَاأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوة مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلى ذِكرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ» [الجمعة: 9] (اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو) اگر میں «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» کہلواتا تو سب لوگوں کے لیے جمعہ میں آنا فرض ہو جاتا اور کیچڑ میں آنے سے انھیں تکلیف ہوتی، اس لیے میں نے «الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ» کہلوا دیا کہ اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھو، اب رخصت ہو گئی، جو چاہے آئے جو چاہے نہ آئے۔
➌ «اَلصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ» يا «أَلَا صَلُّوْا فِي الرِّحَالِ» کے الفاظ «حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ» کی جگہ کہے جائیں یا پوری اذان کے بعد آخر میں کہے جائیں دونوں طرح جائز ہے۔ بعد میں کہنے کی حدیث (632) پر آ رہی ہے اور وہی رائج ہے۔
➍ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ: یعنی اس طرح اس مؤذن نے کیا جو اس مؤذن سے بہتر تھا، یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن نے ایسے کیا جو یقیناََ اس مؤذن سے بہتر تھا۔ صحیح بخاری کے ایک نسخہ میں یہ لفظ ہیں: «مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْيْ» یعنی یہ اس نے کیا جو مجھے سے بہتر تھا، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو ایسے ہی فرمایا جو مجھ سے بہتر تھے۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 616