الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ بعض لوگ نابینا آدمی کی اذان کو نا جائز، بعض مکروہ اور بعض خلافِ اولیٰ قرار دیتے...
فوائد:
➊ بعض لوگ نابینا آدمی کی اذان کو نا جائز، بعض مکروہ اور بعض خلافِ اولیٰ قرار دیتے ہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا کہ اگر نابینے آدمی کو کوئی وقت بتانے والا ہو تو اس کی اذان بلا کراہت جائز ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مؤذن نابینا تھا اور اب تو گھڑیوں اور موبائل نے نابینا حضرات کے لیے مسئلہ ہی حل کر دیا ہے۔
➋ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کا نام عبد اللہ ہے، انھیں عمرو بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے والد کا نام قیس بن زائده القرشی العامری ہے، یہ ام المؤمنین خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے ماموں کے بیٹے ہیں۔ شروع اسلام ہی میں مسلمان ہو گئے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کا اکرام کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد مرتبہ انھیں مدینہ میں اپنا نائب بنایا۔ سورۃ عبس انھی کے بارے میں اتری۔ مدینہ میں ایک وقت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بلال اور ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہما دو مؤزن تھے۔ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ جنگ قادسیہ میں شریک ہوئے اور اسی میں شہید ہوئے۔ [فتح الباري]

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 617