🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے تو باب کا مطلب نہیں نکلتا، لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے دوسرے...
فائدہ:
اس حدیث سے تو باب کا مطلب نہیں نکلتا، لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ہے جو آگے حدیث (626) میں آئے گا۔ اس میں صاف وضاحت ہے کہ صبح کی نماز کے لیے اذان فجر واضح ہونے کے بعد کہی جاتی تھی۔ [فتح الباري] بعضوں نے کہا: اذان اور تکبیر کے بیچ میں یہ رکعتیں پڑھنے سے باب کا مطلب نکل آیا، کیونکہ اگر رات سے اذان ہو گی تو یہ رکعتیں بیچ میں نہ ہوں گی بلکہ تکبیر سے قریب ہوں گی۔ [تيسير الباري]
فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 619