🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پہلی اذان صبح کاذب کے وقت ہوتی ہے، جب رات کی تاریکی...
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پہلی اذان صبح کاذب کے وقت ہوتی ہے، جب رات کی تاریکی میں مشرق کی طرف سے ایک روشنی نمودار ہوتی ہے جو بھیڑیے کی دم کی طرح نیچے سے اوپر کی طرف پھیلتی ہے۔ یہ رات ہی کا حصہ ہوتی ہے، پھر کچھ دیر کے بعد صبح صادق یعنی اصل صبح نمودار ہوتی ہے، جس کی روشنی دائیں سے بائیں طرف پھیلتی ہے، اس کے ساتھ صبح کی اذان اور نماز کا وقت ہو جاتا ہے اور روزہ دار کا کھانا پینا بند ہو جاتا ہے۔ امام صاحب کے اس باب کا مقصد یہ ہے کہ فجر سے پہلے بھی اذان ہوتی ہے مگر وہ صبح کی نماز کی اذان نہیں بلکہ سونے والے کو جگانے اور قیام والے کو آگاہ کرنے کے لیے ہوتی ہے۔
فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 621