الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فائدہ: یہ روایت اس سے پہلے حدیث (503) میں گزر چکی ہے، اس روایت میں ہے: «كَانَ الْمُؤَذِّنُ إِذَا...
فائدہ:
یہ روایت اس سے پہلے حدیث (503) میں گزر چکی ہے، اس روایت میں ہے: «كَانَ الْمُؤَذِّنُ إِذَا أَذَّنَ» اور [مسند السراج 574] میں ہے: «إِذَا أَخَذَ الْمُؤَذِّنُ فِيْ أَذَانِ الْمَغْرِبِ» ”حب مؤذن مغرب کی اذان کہنا شروع کرتا۔“ اس جگہ ہے: «قَامَ نَاسٌ» اور [شرح مشكل الآثار 5499] کی روایت میں ہے: «قَامَ كِبَارُ أَصْحَابِ رَسُوْلِ الله صلى الله عليه وسلم» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے بڑے صحابہ کھڑے ہو جاتے۔ [صحيح مسلم 837] میں ہے کہ اجنبی آدمی آتا تو وہ یہ سمجھتا کہ نماز پڑھی جا چکی ہے، ان لوگوں کی کثرت کی وجہ سے جو یہ دو رکعتیں پڑھ رہے ہوتے تھے۔ «شَيئ» پر تنوین تعظیم کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے: ”کوئی زیادہ فاصلہ نہیں ہوتا تھا۔“ اس کی تائید شعبہ کی روایت سے ہوتی ہے کہ دونوں کے درمیان تھوڑا ہی فاصلہ ہوتا تھا۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 625