الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ بعض لوگوں نے یہ بدعت ایجاد کر لی تھی کہ ایک سے زیادہ مؤذن کورس کی شکل...
فوائد:
➊ بعض لوگوں نے یہ بدعت ایجاد کر لی تھی کہ ایک سے زیادہ مؤذن کورس کی شکل میں اذان کہتے تھے، یعنی ہر کلمہ دو یا زیادہ مؤزن اکٹھے کہتے، تاکہ آواز زیادہ اونچی ہو اور دور تک جائے۔ بعض نے یہ طریقہ اختیار کیا ہوا تھا کہ مسجد کے چاروں کونوں کے میناروں پر ایک ایک مؤذن کھڑا ہوتا، پہلے اذان کا ایک کلمہ ایک مؤذن کہتا، پھر وہی کلمہ دوسرا پھر تیسرا پھر چوتھا کہتا۔ امام بخاری رحمہ اللہ کا مطلب یہ ہے کہ یہ طریقے بدعت ہیں، ایک جگہ صرف ایک ہی مؤذن کو اذان کہنی چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ طریقے اس وقت اختیار کیے گئے تھے جب لاؤڈ سپیکر ایجاد نہیں ہوا تھا، اب لاؤڈ سپیکر کی ایجاد نے مسئلہ ہی حل کر دیا ہے، زیادہ مؤذنوں کی ضرورت ہی نہیں رہی۔
➋ باب میں سفر کا ذکر ہے جب کہ یہاں حدیث میں سفر کا ذکر نہیں، در اصل امام صاحب اشارہ کر رہے ہیں کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہی کی ایک روایت میں سفر کا ذکر بھی ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: دو آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، وہ دونوں سفر کا ارادہ رکھتے تھے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا: «إِذَا أَنْتُمَا خَرَجْتُمَا، فَأَذْنَا، ثُمَّ أَقِيْمَاء ثُمَّ لِيَؤْمَكُمَا أَكْبَرُكُمَا» [بخاري: 630] ”جب تم دونوں نکلو تو اذان کہو، پھر اقامت کہو، پھر جو تم میں سے بڑا ہے وہ امامت کرائے۔“ الغرض تمام حدیثوں کو جمع کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ سفر ہو یا حضر ایک جگہ ایک ہی مؤذن کو اذان کہنی چاہیے۔
➌ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کی قوم بنولیث بن بکر بن عبد مناف بن کنانہ تھی۔ [ابن سعد 305/1] نے متعدد سندوں کے ساتھ ذکر کیا ہے کہ بنولیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب آپ تبوک کی تیاری کر رہے تھے۔ [فتح الباري]
یہ سنہ 9 ہجری کی بات ہے جسے ”عام الوفود“ کہا جاتا ہے، کیونکہ سنہ 8 ہجری میں مکہ فتح ہونے کے بعد ہر جانب سے وفود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور سارا عرب حلقہ بگوشِ اسلام بن گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ سلطنت اور غلبے کے ہوتے ہوئے اسلام جس قدر پھیلتا ہے ضعف کی حالت میں اس قدر نہیں پھیلتا۔ ضعف کی حالت میں لوگوں کے پاس جایا جاتا ہے جب کہ غلبے کی صورت میں لوگ خود آتے ہیں، جیسا کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی آئے۔
➍ استاذ سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیے ایک دو راتیں کافی نہیں ہوتیں، اسی لیے مالک رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی آپ کے پاس بیسں راتیں ٹھہرے۔ ٹھیک ہے ایک دو راتیں بھی فائدے سے خالی نہیں، مگر حصولِ علم کے لیے طولِ زمان اپنی جگہ ضروری ہے۔
➎ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفتِ رحمت و رفق کا ذکر ہے، ایمان والوں کے ساتھ آپ کا یہی معاملہ تھا، فرمایا: «بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ» [التوبة: 128] ”مومنوں پر بہت شفقت کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔“ البتہ کفار کے ساتھ یہ معاملہ نہیں تھا بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ» [الفتح: 29] ”محمد اللہ کا رسول ہے اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ہیں کافروں پر بہت سخت ہیں، آپس میں نہایت رحم دل ہیں۔“ اور فرمایا: «فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةٌ أَذِلَةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ» [المائدة: 54] ”تو الله عنقریب ایسے لوگ لائے گا کہ وہ ان سے محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے، مومنوں پر بہت نرم ہوں گے، کافروں پر بہت سخت۔“ اس لیے ہمیں بھی مسلم و کافر کے ساتھ معاملے میں اس فرق کو ملحوظ رکھنا لازم ہے۔
➏ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب کسی کی زبانِ حال سے کوئی بات سمجھ میں آ رہی ہو تو اسی کو کافی سمجھنا چاہیے، زبانِ قال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، جیسا کہ آپ نے ان نوجوانوں کا شوق دیکھ کر ہی انھیں واپسی کی اجازت دے دی، ان کی زبان سے درخواست کا انتظار نہیں کیا۔
➐ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں رہنا چاہیے، اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو حکم دیا کہ وہ اپنی ضرورت پوری ہونے پر جلدی گھر واپس آ جاۓ۔ [ديكهے بخاري: 3001]
➑ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں بھائیوں کو فرمایا تھا: «وَصَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي» [بخاري: 631] ”اور اس طرح نماز پڑھو جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔“ اس سے معلوم ہوا کہ زبان کے ساتھ ہر بات تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کی بجائے فعل کا حوالہ دے دینا بھی کافی ہوتا ہے۔ اسی لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اکثر اوقات وضو کی تفصیلات زبان بیان کرنے کی بجائے اس طرح وضو کر کے بتا دیتے جس طرح انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھ کر بتا دیتے۔ حدیث سے جان چھڑانے والوں کا عجیب حال ہے کہ اگر انھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی قول سنایا جائے تو کہتے ہیں آپ کا عمل پیش کرو اور اگر آپ کا عمل بتایا جائے تو کہتے ہیں آپ کا حکم پیش کرو، حالانکہ اطاعت بھی ضروری ہے اور اتباع بھی۔ اطاعت حکم کی ہوتی ہے اور اتباع عمل کا، فرمایا: «فَاتَّبِعُونِي» [آل عمران: 31] ”تو میری پیروی کرو۔“ اور فرمایا: «وَاَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ» [المائدة: 92] ”اور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو۔“
➒ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اصحاب کو حکم دیا کہ وہ گھر والوں کے ساتھ رہیں اور انھیں تعلیم دیں۔ دین کی تعلیم سبھی لوگوں کو دینی چاہیے، پھر گھر والوں کا تو زیادہ حق ہے کہ انھیں دین کی تعلیم دی جائے۔
➓ «فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ» سے معلوم ہوا کہ اذان نماز کا وقت ہونے کے بعد کہنی چاہیے، اس سے پہلے نہیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اذان کہنا فرض ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر و حضر میں اذان کہنے کا حکم دیا ہے اور یہ فرضِ کفایہ ہے، ایک آدمی کہہ دے تو سب کا فرض ادا ہو گیا، اگر کوئی بھی نہ کہے تو سب گناہ گار ہوں گے۔ اسی طرح جماعت بھی فرض ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے کو امامت کا حکم دیا اور ظاہر ہے کہ امامت جماعت ہی کی ہوتی ہے۔
⓫ اذان کہنے کے لیے علمی قابلیت یا عمر کی کوئی خاص حد مقرر نہیں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم دونوں میں سے کوئی ایک اذان کہہ دے۔ اس لیے بڑی عمر والوں کی موجودگی میں کم عمر اور زیادہ علم والوں کی موجودگی میں کم علم بھی اذان کہہ سکتا ہے۔ ہاں! امامت کے لیے قرآن و سنت کے علم میں برتری ضروری ہے۔ اگر علم میں سب برابر ہوں تو بڑی عمر والا جماعت کروائے گا۔ یہ دونوں بھائی چونکہ بیسں راتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہے تھے اس لیے علم میں اور صحابی ہونے میں دونوں برابر تھے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے بڑے کو امامت کا حکم دیا۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 628