الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فائدہ: یہ حدیث (535) میں گزر چکی ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ سفر میں اذان اور اقامت...
فائدہ:
یہ حدیث (535) میں گزر چکی ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ سفر میں اذان اور اقامت نہیں کہنی چاہیے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے کہ سفر میں اذان نہیں صرف اقامت ہونی چاہیے، کیونکہ اذان صرف لشکر یا ایسے قافلے میں ہونی چاہیے جس کا امیر ہو، ہاں! فجر کے وقت وہ دو اذانیں کہتے تھے۔ [فتح الباري] امام بخاری رحمہ اللہ کا یہ باب لانے سے مقصد یہ ہے کہ سفر میں بھی اگر ایک سے زیادہ آدمی ہیں تو انھیں تمام نمازوں کے لیے اذان اور اقامت کہنی چاہیے، جیسا کہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی اس حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں تھے اس کے باوجود آپ نے مؤذن (بلال رضی اللہ عنہ۔ [فتح الباري] ) سے ظہر کی اذان کچھ تاخیر سے دلوائی، اسی طرح مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی کو بھی آپ نے اذان اور اقامت کا حکم دیا، جیسا کہ اس کے بعد والی احادیث میں آ رہا ہے۔ عرفات اور مزدلفہ میں بھی اسی طرح اذان کہنی چاہیے۔ اس سے ان احادیث کی طرف اشارہ ہے جن میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے موقع پر عرفات میں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر اور عصر اور ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء پڑھی۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 629