🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فائدہ: اس سے پہلے حدیث (616) میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت گزری ہے کہ انھوں نے...
فائدہ:
اس سے پہلے حدیث (616) میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت گزری ہے کہ انھوں نے جمعہ کے دن مؤزن کو «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» اور «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کی جگہ «اَلصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ» کہنے کا حکم دیا۔ زیر شرح حدیث میں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو اذان کہنے کے بعد «أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ» کہنے کا حکم دیتے تھے۔ اس لیے دونوں طرح عمل جائز ہے، البتہ ابن عمر رضی اللہ عنہما والی روایت پر عمل زیادہ جامع ہے، تا کہ جو «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» سن کر نماز کے لیے آنا چاہے آ جائے اور جو «أَلَا صَلَّوْا فِي الرِّحَالِ» سن کر نہ آنا چاہے نہ آئے۔
فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 632