الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث اور ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے پچھلے باب...
فوائد:
➊ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث اور ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے پچھلے باب میں مروی حدیث میں ایک فرق ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اقامت سن کر سکون اور وقار سے آنے اور دوڑ کر نہ آنے کا حکم ہے جب کہ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ذکر ہے کہ جب تم نماز کے لیے آؤ، یعنی خواہ اقامت سن کر آؤ یا اس سے پہلے آؤ، سکون اور وقار سے چل کر آؤ، دوڑ کر نہ آؤ۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف اقامت سننے کے بعد ہی نہیں پہلے بھی سکون اور وقار کے ساتھ ہی آنا لازم ہے، دوڑ کر نہیں آنا چاہیے، کیونکہ یہ وقار اور سکون کے خلاف ہے، دوڑ کر آنے سے سانس بھی چڑھ جاتا ہے اور آدمی گھبرایا ہوا ہوتا ہے۔ اس سے نماز کے خشوع و خضوع میں خلل واقع ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سکینت کا تعلق دل سے ہے، فرمایا: «هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ» [الفتح: 4] ”وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی۔“ اور وقار کا اظہار اعضا سے ہوتا ہے، جو دل کی سکینت کا نتیجہ ہوتا ہے۔
➋ اقامت سن کر دوڑ کر آنے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تکبیر تحریمہ اور رکعت نہ رہ جائے۔ اقامت سے پہلے دوڑ کر آنے کی وجہ بھی یہی ہو سکتی ہے کہ نماز پوری مل جائے، اس کا کچھ حصہ رہ نہ جائے۔ دونوں صورتوں میں دوڑ کر آنے کی ممانعت کی حکمت اسی حدیث کے ان زائد الفاظ سے معلوم ہوتی ہے جو مسلم نے «العَلَاءُ عَنْ أَبِيْهِ» کے طریق سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیے ہیں، چنانچہ انھوں نے اس باب میں مذکور حدیث کی طرح نقل کرنے کے بعد اس کے آخر میں یہ الفاظ روایت کیے ہیں: «فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا كَانَ يَعْمِدُ إِلَى الصَّلَاةِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ» [مسلم: 602/152] ”کیونکہ تم میں سے کوئی شخص جب نماز کے ارادے سے جا رہا ہو تو وہ نماز ہی میں ہوتا ہے۔“ یعنی وہ نمازی کے حکم میں ہوتا ہے، اس لیے اسے نمازی ہی کی طرح سکون و وقار کوملحوظ رکھنا چاہیے اور ان چیزوں سے بچنا چاہیے جن سے نمازی اجتناب کرتا ہے۔ یہ حکمت اس حدیث میں زیادہ صراحت کے ساتھ بیان ہوئی ہے جو ابو داؤد نے «عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ» کے طریق سے مرفوع بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ الْوُضُوْءَ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ لَمْ يَرْفَعْ قَدَمَهُ الْيُمْنَى إِلَّا كَتَبَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ حَسَنَةٌ، وَلَمْ يَضَعْ قَدَمَهُ الْيُسْرَى إِلَّا حَطَّ الله عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُ سَيِّئَةٌ فَلْيُقَرِّبْ أَحَدُكُمْ أَوْ لِيُبَعدْ فَإِنْ أَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى فِي جَمَاعَةٍ غُفِرَ لَهُ، فَإِنْ أَتَى المَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا بَعْضًا وَبَقِيَ بَعْضُ صَلَّى مَا أَدْرَكَ وَأَتَمَّ مَا بَقِيَ كَانَ كَذَلِكَ، فَإِنْ أَتَى الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا فَأَتَمَّ الصَّلَاةَ كَانَ كَذَلِكَ» [أبو داود: 563، وقال الألباني: صحيح] ”جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر نماز کے لیے نکلے تو وہ دایاں قدم نہیں اٹھاتا مگر اللہ عزوجل اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور نہ بایاں قدم رکھتا ہے مگر اللہ عزوجل اس سے ایک برائی مٹا دیتا ہے، تو تم میں سے ہر شخص چاہے قریب قدم رکھے یا دور رکھے، پھر اگر وہ مسجد میں آ جائے اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھے تو اسے بخش دیا جاتا ہے اور اگر وہ مسجد میں آئے اور لوگ کچھ نماز پڑھ چکے ہوں اور کچھ باقی ہو تو اسے جتنی نماز ملے وہ پڑھ لے اور جو باقی ہو اسے پورا کر لے تو وہ بھی اسی طرح ہوتا ہے اور اگر وہ مسجد میں آئے اور لوگ نماز پڑھ چکے ہوں، پھر اس نے (اکیلے ہی) نماز پوری کی تو وہ بھی اسی طرح ہوتا ہے۔“ ابو داؤد کی اس روایت سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ گھر سے تیار ہو کر یعنی اچھی طرح وضو کر کے آنے والے کو کچھ نماز ملے یا کچھ بھی نہ ملے تو بھی ثواب (مغفرت) پورا ہی ملے گا، تو بھاگ کر آنے کا فائدہ کیا ہے؟
➌ «وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا» (اور جو تم سے رہ جائے اسے پورا کرو): ان الفاظ سے جمہور نے استدلال کیا ہے کہ جو شخص دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں امام کے ساتھ ملے اس کی پہلی رکعت وہ ہو گی جس میں وہ امام کے ساتھ ملا ہے، کیونکہ کسی چیز کو پورا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے اس کے آخر تک پہنچایا جائے، مثلاً اگر کوئی شخص امام کے ساتھ آخری رکعت میں ملا ہے تو سلام پھیرنے کے بعد ایک رکعت پڑھ کر اسے تشہد میں بیٹھنا ہو گا اور اس کے مطابق باقی نماز پڑھنا ہو گی۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ بعد میں آنے والے مقتدی (مسبوق) نے امام کے ساتھ جو رکعت یا رکعتیں پڑھی ہیں وہ اس کی آخری رکعت ہیں، امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کر جو رکعت یہ پڑھے گا یہ اس کی سب سے پہلی رکعت ہو گی اور اسی کے مطابق وہ ہر دو رکعتوں کے بعد تشہد پڑھے گا۔ ان حضرات کا کہنا ہے کہ اس حدیث کی بعض روایات میں «وَمَا فَاتَكُمْ فَاقْضُوا» کے الفاظ ہیں جس کا مطلب ان کے کہنے کے مطابق یہ ہے کہ جو رہ جائے اس کی قضا دو۔ اور قضا اسی طرح ہوتی ہے جس طرح ادا ہے، اس لیے یہ اٹھ کر جو رکعت پڑھے گا وہ اس کی پہلی رکعت ہو گی۔ مگر «فَاقْضُوا» کا یہ مطلب کرنے سے ایک ہی حدیث کی روایات آپس میں متعارض ہو جائیں گی، اس لیے حقیقت یہ ہے کہ اس حدیث کی جن روایات میں «فَاقْضُوا» آیا ہے ان کا مطلب بھی «فأتموا» ہی ہے، کیونکہ «قَضَى يَقْضِي» کا معنی اتمام یعنی پورا کرنا بھی معروف ہے، جیسے فرمایا: «فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ» [الجمعة: 10] ”پھر جب نماز پوری کر لی جائے تو زمین میں پھیل جاؤ .“ اور فرمایا: «فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَموتٍ فِي يَوْمَيْنِ» [حم السجدة: 12] ”تو انھیں دو دنوں میں پورے سات آسمان بنا دیا۔“ تو جب دونوں الفاظ ایک ہی صحابی سے آئے ہیں تو ان کا معنی ایک ہی مراد لینا چاہیے۔
➍ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب فرض نماز کی جماعت کھڑی ہو تو الگ نوافل پڑھنا منع ہے، کیونکہ حکم یہ ہے: «مَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوْا» ”جتنی نماز تمھیں ملے وہ پڑھو۔“ یہ نہیں کہ سنتیں یا نوافل پڑھتے رہو۔ ایک حدیث میں یہ حکم صریح الفاظ میں آیا ہے: «إِذَا أُقِيِّمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ» [مسلم: 710] ”جب نماز کے لیے اقامت ہو جائے تو فرض نماز کے سوا کوئی نماز نہیں۔“ اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ امام جس حال میں ہے اس میں شامل ہو جانا چاہیے، قیام میں ہے تو قیام میں، رکوع میں ہے تو رکوع میں۔ [وَ عَلَى هَذَا الْقِيَاسِ]

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 636