الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ بہت سے حضرات نے ان احادیث کو باجماعت نماز فرض نہ ہونے کی دلیل قرار دیا ہے۔...
فوائد:
➊ بہت سے حضرات نے ان احادیث کو باجماعت نماز فرض نہ ہونے کی دلیل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا یہ ہے کہ بے شک باجماعت نماز میں پچیس یا ستائیس درجے زیادہ فضیلت ہے، مگر گھر یا بازار میں نماز سے ایک نماز کا ثواب تو مل ہی جاتا ہے، حالانکہ اس سے پچھلے باب میں متعدد دلائل سے جماعت کا فرض ہونا ثابت کیا گیا ہے اور یہ کہ اذان سننے کے بعد عذر کے بغیر گھر یا بازار میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں۔ ان احادیث سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر کی وجہ سے جماعت سے رہ جائے، مثلاً نیند یا قضائے حاجت وغیرہ کی وجہ سے جماعت کے ساتھ شامل نہ ہو سکے اور اسے گھر یا بازار میں نماز پڑھنی پڑے تو اسے صرف ایک درجہ حاصل ہو گا جب کہ وہ مسجد میں جا کر نماز باجماعت پڑھے تو اسے پچیس یا ستائیس درجے حاصل ہوں گے۔
➋ یہاں ایک مشہور سوال ہے کہ بعض احادیث میں باجماعت نماز کو پچیس درجے زیادہ قرار دیا گیا ہے اور بعض میں ستائیس درجے، دونوں میں بظاہر تعارض ہے تو ان میں تطبیق کیا ہے؟ اس کے مختلف جواب دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ ستائیں پچیس کے خلاف نہیں، بلکہ ستائیس درجوں میں پچیس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے متعدد جواب ذکر کیے ہیں اور ان سب میں سے اس جواب کو ترجیح دی ہے جس کی طرف ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اشارہ موجود ہے کہ باجماعت نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں جانے والے کو ہر قدم پر کیا اجر ملتا ہے، پھر انتظار میں کیا اجر ہے۔ اس اشارے سے شارحین حدیث نے یہ بات اخذ کی ہے کہ مسجد میں جا کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے والے کو پچیسں ایسی فضیلتیں حاصل ہوتی ہیں جو گھر یا بازار میں پڑھنے والے کو حاصل نہیں ہوتیں۔ رہا پچیس اور ستائیں کا فرق تو وہ سری اور جہری نمازوں کے فرق کی وجہ سے ہے کہ جہری نمازوں میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے دو مزید فضیلتیں حاصل ہوتی ہیں، ایک امام کی قراءت سننا اور دوسری اس کی «وَلَا الضَّالينَ» کے بعد «آمين» کہنا۔
➌ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے صرف وہ فضیلتیں منتخب کی ہیں جن کا تعلق جماعت کے ساتھ ہے اور وہ یہ ہیں:
1. جماعت کے ساتھ نماز کی نیت سے مؤذن کی اذان کا جواب دینا۔
2. اول وقت میں نماز کے لیے جلدی جانا۔
3. مسجد کی طرف سکون کے ساتھ چل کر جانا۔
4. مسجد میں داخلے کی دعا پڑھ کر داخل ہونا۔
5. مسجد میں داخل ہو کر تحیۃ المسجد ادا کرنا۔
6. جماعت کا انتظار کرنا۔
7. فرشتوں کی اس کے لیے صلاۃ اور استغفار -
8. فرشتوں کا اس کے حق میں شہادت دینا۔
9. اقامت کا جواب دینا۔
10. اقامت سن کر شیطان کے بھاگ جانے کی وجہ سے اس کے شر سے محفوظ رہنا۔
11. امام کی تکبیر تحریمہ کے انتظار میں کھڑا ہونا یا امام جس حال میں ہو اس کے ساتھ شامل ہو جانا۔
12. تکبیر تحریمہ میں امام کے ساتھ شامل ہونا۔
13. صفیں درست کرنا اور خالی جگہ پر کرنا۔
14. امام کے «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کا جواب دینا۔
15. اکثر و بیشتر سہو سے محفوظ رہنا اور امام کی سہو پر اسے متنبہ کرنا یا لقمہ دینا۔
16. خشوع کا حصول اور بے کار باتوں سے اکثر و بیشتر سلامت رہنا۔
17. عموماً گھر کی بہ نسبت ہیئت و کیفیت کا بہتر ہونا۔
18. فرشتوں کا اس کے گرد گھیرا ڈالنا۔
19. قرآن کی تجوید کی مشق اور نماز کے ارکان اور اس کی دوسری چیزوں کا علم حاصل کرنا۔
20. اسلام کے شعائر کا اظہار۔
21. عبادت کے لیے جمع ہو کر شیطان کی ناک کو مٹی میں ملانا اور اسے ذلیل کرنا، نیکی میں تعاون اور ست آدمی کا ہوشیار ہونا۔
22. نفاق کی صفت سے اور لوگوں کی اس بد گمانی سے محفوظ رہنا کہ یہ صاحب نماز نہیں پڑھتے۔
23. امام کے سلام کا جواب دینا۔
24. مسلمانوں کی اجتماعی دعا، ذکر سے فائدہ اٹھانا اور ان میں سے کم درجہ والوں کا کامل لوگوں کی برکت سے فائدہ اٹھانا۔
25. ہمسایوں کے درمیان الفت و محبت کے نظام کا قائم ہونا، نمازوں کے وقت میں مسجد میں آ کر ایک دوسرے کے حالات سے باخبر رہنا اور حسب مقدور ایک دوسرے کی مدد کرنا۔
یہ تمام چیزیں سری اور جہری سب نمازوں میں پائی جاتی ہیں۔ جہری نمازوں میں دو چیزیں سری نمازوں سے زیادہ ہیں:
ایک امام کی قراءت سننا،
دوسری سورۃ فاتحہ کے خاتمے پر آمین کہنا۔
ان تمام چیزوں کے متعلق کوئی نہ کوئی حکم یا ترغیب موجود ہے۔ [فتح الباري]
شیخ عبد العزیز ابن باز رحمہ اللہ نے فتح الباری کے حاشیہ میں اس پر لکھا ہے کہ ستائیس درجوں کو جہری نمازوں کے ساتھ خاص کرنے کو راجح قرار دینے میں نظر ہے۔ زیادہ ظاہر یہ بات ہے کہ ستائیس درجے سری اور جہری سب نمازوں کے لیے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا زائد عطیہ ہے جو وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے والوں کو عطا فرماتا ہے۔ گویا شیخ صاحب کے نزدیک پہلا جواب رائج ہے جو اس فائدے کے شروع میں ذکر ہوا ہے۔

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 647