الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
فوائد: ➊ پچھلے باب میں جماعت کی فضیلت کا ذکر تھا، اس باب میں خصوصاََ فجر کی نماز باجماعت...
فوائد:
➊ پچھلے باب میں جماعت کی فضیلت کا ذکر تھا، اس باب میں خصوصاََ فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ اس میں رات اور دن کے فرشتے جو انسان کی حفاظت پر مقرر ہیں یا اس کے اعمال لکھنے پر مامور ہیں جمع ہوتے ہیں۔ اس اعتبار سے صبح (اور عصر) کی نماز دوسری نمازوں پر فضیلت رکھتی ہے۔
➋ ابو درداء رضی اللہ عنہ اس زمانے میں جو بعد کے سب زمانوں سے بہتر زمانہ تھا، یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف جماعت باقی ہے، تو ہمارے زمانے کا کیا حال ہو گا۔ افسوس! ہمارے زمانے میں لوگوں نے جماعت کا خیال بھی چھوڑ دیا۔ پانچوں وقت مسجد میں آنا اور جماعت سے نماز پڑھنا تو بڑی بات ہے آٹھویں دن جمعہ کو بھی مسجد میں نہیں آتے۔ اس پر اسلام کا دعویٰ اور مسلمانوں کے خیر خواہ بننے کا جوش، یہ عجب تماشا ہے۔ [تيسير الباري]

فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام 650